حیدرآباد۔10۔مارچ (اعتماد نیوز)آج لوک سبھا کے تیسرے مرحلہ کی رائے دہی کا
اختتام عمل میں آیا۔11ریاستوں ‘3مرکزی زیر انتظام علاقوں کے 91لوک سبھا
حلوقوں میں منعقدہ انتخابات میں کئی اہم شخصیتوں نے رائے دہی سے استفادہ
کیا جن میں اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی ‘نائب صدر جمہوریہ حامد
انصاری‘نائب صدر کانگریس راہول گاندھی‘بی جے کی کے لیڈروں نے رائے دہی
سے
استفادہ کیا۔آج کے انتخابات میں اتر پردیش کے مظفر نگر ‘دہلی اور بستر جیسے
حساس علاقوں میں پر امن طریقہ سے رائے دہی کا اختتام عمل میں آیا۔تاہم آج
کے انتخابات میں دوپہر تین بجے تک جملہ حلقوں میں مجموعی طور پر 54 فیصد
رائے دہی کی شرح ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ قومی دار الحکومت دہلی میں راۂ دہی
کے اختتام سے تین گھنٹے قبل تک صرف 35.36 فیصد پولنگ کا تناسب دیکھا گیا۔